امریکا کا دنیا سے متعلق فیصلہ کرنے کا وقت ختم ہوگیا، ایرانی صدر

ویب ڈیسک  منگل 22 مئ 2018
امریکا کون ہوتا ہے ایران یا دنیا سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے والا، حسن روحانی   فوٹو:فائل

امریکا کون ہوتا ہے ایران یا دنیا سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے والا، حسن روحانی   فوٹو:فائل

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا کو دنیا کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں اور امریکا کی حکمرانی کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

امریکا کی جانب سے ایران پر تاریخ کی سخت ترین اقتصادی پابندی عائد کرنے کی دھمکی پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ تمام ممالک آزاد ہیں اور ہم سب اپنی قوم کی مدد سے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  امریکا کون ہوتا ہے ایران یا دنیا سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے والا،امریکا کو دنیا کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں اور اس کی حکمرانی کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایران نے رویہ تبدیل نہ کیا تو اسے کچل دیا جائے گا، امریکی وزیرخارجہ

واضح رہے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایران کو دھمکی دی تھی اگر ایران نے اپنے رویے میں تبدیلی نہیں کی تو اس پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔