بھارت میں گاؤں پر بندروں کا حملہ، لوگ گھربار چھوڑ کر فرار

خبر ایجنسی  منگل 22 مئ 2018
متعدد افراد زخمی،محکمہ جنگلات نے تحقیقات اور انسدادکے لیے پلان پر غورشروع کردیا۔ فوٹو:فائل

متعدد افراد زخمی،محکمہ جنگلات نے تحقیقات اور انسدادکے لیے پلان پر غورشروع کردیا۔ فوٹو:فائل

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے ایک گاؤں پربندروں نے قبضہ کر لیا جس کی وجہ سے گاؤں نوساری کے لوگوں میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھر بار چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان بندروں نے گاؤں کے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور وہ ہر آتے جاتے شخص کا تعاقب کرکے اس پر حملہ کرتے ،اسکے ہاتھ میں موجود چیزیں بالخصوص کھانے پینے کی چیزوں پر ہاتھ صاف کردیتے ہیں،بندروں کے حملوں سے کئی افراد جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں گزشتہ چند ماہ میں زخمی بھی ہوئے۔

اس حوالے سے کچھ لوگوں نے خفیہ کیمروں کی مدد سے جو تصویریں اتاری ہیں وہ وائرل ہو گئی ہیں ان میں بندروں کو لوگوں کا تعاقب کرتے اور لوگوں کو خوفزدہ ہو کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔