- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پریانکا چوپڑاکی بنگلہ دیش میں مقیم مظلوم روہنگیا مہاجرین سے ملاقات
ڈھاکہ: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزین سے ملاقات کی اوران کے ساتھ وقت گزارا۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا 2016 سے بین الاقوامی ادارے یونیسیف کی سفیر ہیں اور وہ گزشتہ روزیونیسیف کی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش میں مقیم مظلوم روہنگیا مسلمان مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بنگلہ دیش پہنچیں جہاں انہوں نے نہ صرف پناہ گزینوں کے ساتھ ملاقات کی بلکہ ان کے ساتھ گھل مل بھی گئیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی اردن میں شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات
روہنگیا پناہ گزینوں کے ساتھ ملاقات کی تصاویر پریانکا نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور جذباتی پیغام لکھتے ہوئے اطلاع دی کہ وہ اس وقت بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں موجود ہیں جو دنیا کے سب سے بڑے مہاجرین کیمپوں میں سےایک ہے، 2017 کےوسط میں دنیا نے میانمار (برما)کی دل دہلادینے والی تصاویر دیکھیں۔ اس ظلم کے بعد تقریباً 7 لاکھ روہنگیا سے تعلق رکھنے والےافراد نے بنگلہ دیش ہجرت کی جن میں 60 فیصد بچے شامل ہیں۔ یہاں پر بہت ساری خواتین مہینے گزرجانے کے باوجود اب بھی کمزور ہیں جب کہ بہت سارے لوگ مختصر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں اور انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ انہیں اگلی غذا کب ملے گی۔ یہاں موجود لوگ جیسے ہی محفوظ تصور کرنے لگتے ہیں مون سون کا موسم آجاتا ہے ان کی بنائی ہوئی دنیا کو تباہ کرنے کیلئے۔ یہاں بچوں کی ایک پوری نسل موجود ہے جن کا کوئی مستقبل نہیں، ان کی مسکراہٹ میں ان کی آنکھوں کا خالی پن دیکھا جا سکتا ہے۔ ان بچوں کو ہماری توجہ، ہمدردی اور مدد کی ضرورت ہے۔ دنیا کو چاہئیے کہ ان کی مدد کرے یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا کا متعصب بھارتیوں کو کرارا جواب
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا مسلمانوں کیلئے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہیں، گزشتہ برس بھی انہوں نے اردن میں قائم شامی مہاجرین کے کیمپوں کادورہ کیاتھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔