پاکستان تحریک انصاف کو بغیر اجازت ریلی نکالنے پر شوکاز نوٹس جاری

ویب ڈیسک  پير 22 اپريل 2013
 پاکستان تحریک انصاف شوکاز نوٹس کا تین روز میں جواب دے ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ڈی سی او لاہور۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف شوکاز نوٹس کا تین روز میں جواب دے ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ڈی سی او لاہور۔ فوٹو: فائل

ڈی سی او لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کو بغیر اجازت ریلی نکالنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔

شوکاز نوٹس پاکستان تحریک انصاف کے صدر عبدالعلیم خان کو جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق 48 اور39 کے تحت انہیں ریلی نکالنے سے قبل اعلیٰ حکام سے اجازت لینا ضروری تھی جو انہوں نے نہیں لی، بغیر اجازت ریلی نکالنے سے ٹریفک جام ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دیگر مسائل نے جنم لیا.

ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف شوکاز نوٹس کا تین روز میں جواب دے ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔