پاکستان میں پہلی بارشنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس

ویب ڈیسک  منگل 22 مئ 2018
اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پربھی غورہوگا: فوٹو: فائل

اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پربھی غورہوگا: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی اجلاس کی پہلی بارمیزبانی کرے گا، شنگھائی تعاون تنظیم کے قانونی ماہرین کا 3 روزہ اجلاس 23 سے 25 مئی ہوگا جب کہ پاکستان انسداد دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ و منظم جرائم کے خاتمے کے لئے ایس سی او کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پربھی غورہوگا جب کہ اجلاس میں خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے غور کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔