- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
آصف زرداری نےکراچی کو'کرچی کرچی' کر دیا ان کا احتساب کب ہوگا، شہباز شریف
اوکاڑہ: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کو تباہ جب کہ آصف زرداری نے کراچی کو “کرچی کرچی” کردیا تو ان کا احتساب کب ہوگا۔
اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے خدمت کے جھنڈے گاڑے، پنجاب میں 100 نہیں ایک ہزار کام کیے ہیں، عمران خان 100 دن کا ایجنڈا دے کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے،انہوں نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کو تباہ کردیا لہذا نیب کو اس حوالے سے پوچھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کراچی کو کرچی کرچی کر دیا اور کئی سو ارب روپے ہڑپ کرلیے، ان کا احتساب کب ہوگا جب کہ کچھ لوگ گالی گلوچ اور دھرنے دیتے رہے اور ہم دن رات کام کرتے رہے،عوام گالی گلوچ کرنے والوں سے نفرت کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو جھوٹ اور الزامات میں تمیز کرنے سے قائد کا پاکستان بنے گا، اچھے کام کی تعریف اور خراب کام پر پکڑ ہونی چاہیے، نیب آئینی ادارہ ہے اور شفاف احتساب اس کا کام ہے لہذا نیب بلاتفریق احتساب کرے جب کہ پارٹی چھوڑنے والوں کے لیے دعاکرتا ہوں کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔
شہباز شریف نے آصف زرداری اور عمران خان پر لکھی نظم پڑھتے ہوئے کہا کہ؛
دنیا میں پنجاب کا نام ہوا
جھوٹا نیازی کا ہر الزام ہوا
زرداری بری طرح ناکام ہوا
ہم نے خدمت کے جھنڈے گاڑے
پنجاب کی ترقی کو مانا زمانہ
اب ڈھونڈے گا نیازی کوئی اور بہانہ
سچی عزت ملتی ہے صرف کام سے
کچھ نہیں ہوتا نیازی کے الزام سے دکھا کر تماشا مداری گئے نیازی اور آصف زرداری گئے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔