- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی
لاہور: کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین لاہور کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی اور اس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ڈویژنل سپریٹنڈنٹ لاہور کے مطابق گرین لائن ٹرین کھڑی مال گاڑی سے ٹکرائی جس سے ٹرین کے انجن کی ٹرالی تباہ ہوگئی اور متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی ایس لاہور کے مطابق حادثے میں گرین لائن کا انجن ڈی ریل ہوگیا جب کہ مال گاڑی میں گارڈ کا ڈبہ متاثر ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا۔ تھوڑی ہی دیر میں گرین لائن کو اسلام آباد کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گرین لائن کے گڈز ٹرین سے ٹکرانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ سعد رفیق نے کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔