حسن علی بھی انجری کا شکار ہو گئے

اسپورٹس رپورٹر  منگل 22 مئ 2018
حسن علی کی انگلیوں کے درمیانی جگہ پر زخم آیا ہے ،فوٹو:فائل

حسن علی کی انگلیوں کے درمیانی جگہ پر زخم آیا ہے ،فوٹو:فائل

 لاہور: لندن میں موجود پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بھی انجری کا شکار ہو گئے، پیسر لیسٹر شائر کیخلاف وارم اپ میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔

قومی ٹیم کے فزیو ڈیکن کے مطابق حسن علی کی انگلیوں کے درمیانی جگہ پر زخم آیا ہے جو بظاہر معمولی نوعیت کا ہے لیکن احتیاطی تدبیر کے طور پر 3 ٹانکے لگا دیئے گئے ہیں۔ امید ہے کہ جمعرات کو شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوںگے۔

فزیو نے بتایا کہ محمد عامر کی گھٹنے کی انجری کافی بہتر ہوئی ہے،دو روز پریکٹس سیشنز میں صورتحال پر نظر رکھیں گے۔ ان کے بھی دستیاب ہونے کی امید ہے۔ اسکواڈ میں موجود دیگر تمام کھلاڑی فٹ اور لارڈز ٹیسٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے بیتاب ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔