ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کیلیے پاکستان کو انگلینڈ کےخلاف لازمی فتوحات درکار

اسپورٹس رپورٹر  منگل 22 مئ 2018
سیریز ڈرا ہونے سے دونوں ٹیموں کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،فوٹو:فائل

سیریز ڈرا ہونے سے دونوں ٹیموں کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،فوٹو:فائل

 لاہور:  ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن کیلیے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں لازمی فتوحات درکار ہیں۔

اس وقت 87 پوائنٹس کیساتھ ساتویں نمبر پر موجود گرین کیپس کو 8 پوائنٹس مزید ملیں گے، اس وقت پانچویں نمبر پر موجود انگلینڈ کو 2کا خسارہ اور سری لنکا کے بعد ساتویں پوزیشن پر جانا ہوگا،اگر پاکستان 1-0سے جیتا تو6 پوائنٹس حاصل ہوں گے، انگلینڈ کو ایک کا نقصان ہو گا تاہم سرفراز الیون کی رینکنگ میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔

سیریز ڈرا ہونے سے دونوں ٹیموں کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر انگلینڈ نے کلین سوئپ کیا تو اسے 3 قیمتی پوائنٹس حاصل ہوں گے اور پاکستان کو 6 کا خسارہ برداشت کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔