دبئی میں ماہِ رمضان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 73 ہزار درہم تک کی کمی

ویب ڈیسک  بدھ 23 مئ 2018
دبئی کے ایک شوروم میں نئے ماڈلز کی کاریں موجود ہیں۔ فوٹو: بشکریہ امارات ٹوئنٹی فور سیون

دبئی کے ایک شوروم میں نئے ماڈلز کی کاریں موجود ہیں۔ فوٹو: بشکریہ امارات ٹوئنٹی فور سیون

دبئی : دبئی میں کارساز اداروں نے ماہِ رمضان میں اپنی گاڑیوں کے نئے ماڈل پر 73000 درہم تک کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شورومز میں نئی کاروں پرپاکستانی 23 لاکھ  روپے تک کی رعایت دے رہی ہیں اور اقساط میں بھی نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم یہ ڈسکاؤنٹ 5 ہزار درہم سے لے کر 73 ہزار درہم تک فراہم کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ کئی شورومز نے کار کی خریداری پر مفت آئی فون، کسی ہوٹل میں ایک رات مفت قیام، صفر سود، اقساط میں نرمی، مفت انشورنس اور دیگر سہولیات کا اعلان بھی کیا ہے۔

متحدہ ارب امارت میں  لوگ سالانہ اربوں روپے کی نئی اور پرانی لگژری کاریں، موٹرسائیکل اور دوسری گاڑیاں خریدتے ہیں۔ تاہم 2015 میں کاروں کی فروخت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ اسی وجہ سے کمپنیوں نے اپنی کاریں فروخت کرنے کے لیے کئی اہم ترغیبات دی ہیں اور اس کےلیے ماہِ مقدس کو چنا گیا ہے۔

اس رمضان آپ متحدہ عرب امارات میں 15 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر بی ایم ڈبلیو کی خصوصی پیشکش والی کاریں حاصل کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ایک سال کی مفت انشورنس اور پانچ سالہ سروس کی آفر بھی ہے۔

الفتائم ٹویوٹا کے ذریعے اس ماہ نئے ماڈلز پر 40 ہزار درہم کی رعایت کے ساتھ ایک سالہ مفت انشورنس، مفت رجسٹریشن، اور چار سالہ یا 80 ہزار کلومیٹر کا ’کیئر اینڈ سروس بنڈل‘ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

فورڈ کمپنی نے اپنی کاروں پر 73 ہزار درہم تک رعایت دی ہے ۔ اس کے ساتھ آئی فون ایٹ یا آئی فون ایکس بھی دیا جارہا ہے جس کا انحصار کار کے ماڈل پر ہے۔

جیگوار، لینڈ روور اور مسراٹی پر بھی ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے جن میں 10 فیصد کیش بیک پر کار لینے سے لے کر 5 برس تک مفت سروس کی آفر ہے۔

اس کے علاوہ مٹسوبشی پر دس ہزار درہم، شیورلیٹ پر ہزاروں درہم کی چھوٹ، کے ساتھ دیگر کئی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

قیمت کم کرنے والی کمپنیوں میں نسان،جیپ، مزدا، وولو، اوڈائی، کیڈلک، ڈاج، ہونڈا اور جی ایم سی کے نئے ماڈلز بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔