- شہباز گل کے ساتھ پوری پارٹی کھڑی ہے، فواد چوہدری
- بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 11 افراد جاں بحق
- ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپے سے زائد کی کمی
- کرپشن ریفرنس: مشیر جیل خانہ جات سندھ کی عبوری ضمانت مسترد
- خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، اسکول کھل گئے
- شکر کے 75 برس
- متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان
- مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس
- کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان
- نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا
- بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
کرداروں کو یادگار بنانے کیلیے ورکشاپس سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے ، نمرہ خان

فلم کی کامیابی کسی ہیرویا ہیروئن کی کامیابی نہیں ہوتی بلکہ یہ تواس پروجیکٹ سے جڑے ہر ایک شخص کی جیت اورکامیابی کہلاتی ہے فوٹو : فائل
لاہور: اداکارہ وماڈل نمرہ خان نے کہا ہے کہ فلموں میں حقیقت کے رنگ بھرنے کیلیے جس طرح کہانی اورکردارکا مضبوط ہونا ضروری ہوتا ہے اسی طرح اگران کرداروں کویادگاربنانے کیلیے باقاعدہ ورکشاپس کی جائیں تواس سے جہاں سیکھنے کا موقع ملتا ہے،وہیں کام میں نکھاربھی آتا ہے دنیا بھرکی ترقی یافتہ فلم انڈسٹریوں میں بننے والی فلموں میں ایسا ہی کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں شائقین کے دل ودماغ پراثرچھوڑ جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نمرہ خان نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان میں فلمسازی کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے اوراب نوجوان فلم میکرز کے ساتھ ساتھ سینئرفلم میکرز بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ایسے موضوعات پرفلمیں بنا رہے ہیں، جوہراعتبار سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اگرکسی بھی نئی فلم کی شوٹنگ سے قبل اگرچند روز کی ایک ایسی ورکشاپ ترتیب دے دی جائے جس میں فلم کے رائٹر، ڈائریکٹر، کیمرہ اورتکنیکی عملے کے علاوہ کاسٹ میں شامل فنکار بھی شریک ہوں تواس کے بہترین نتائج سامنے آئیںگے۔
ایک توفلم کی کہانی اوراپنے کردارکوسمجھنے کا موقع ملے گا اوراسی طرح صلاح مشورے کے ساتھ کچھ بہترہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم شوٹنگ کیلیے سیٹ پرپہنچتے ہیں تواس پروجیکٹ میں شامل بہت سے لوگوں سے ہماری کوئی سلام دعا نہیں ہوتی اورپھر اجنبیت کا احساس ہونے لگتا ہے۔ جب تک ہم ایک دوسرے کوسمجھتے نہیں ہیں، تب تک اچھا کام نہیں ہوسکتا۔
اگریہ بات سمجھ لی جائے کہ فلم میکنگ بھی ایک ٹیم ورک ہے تواس کے نتائج فتح کی شکل میں سامنے آئینگے۔ جب جب ہم ایک پروجیکٹ کوکامیاب بنانے کیلیے اکیلے کام کریں گے توہوسکتا ہے کہ ہر ایک شخص کا کام تواچھا ہولیکن وہ بہترٹیم ورک نہ لگے۔ اس لیے ضروری ہے کہ مل کرکام کیا جائے۔ کیونکہ ایک فلم کی کامیابی کسی ہیرویا ہیروئن یا ڈائریکٹراورپروڈیوسرکی کامیابی نہیں ہوتی بلکہ یہ تواس پروجیکٹ سے جڑے ہر ایک شخص کی جیت اورکامیابی کہلاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔