اعصام الحق نے ڈبلز انفرادی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی

ویب ڈیسک  پير 22 اپريل 2013
پاکستانی سپر اسٹاراعصام ایک درجہ ترقی پا کر کیرئیر کی بیسٹ ریکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی سپر اسٹاراعصام ایک درجہ ترقی پا کر کیرئیر کی بیسٹ ریکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

قومی ٹینس اسٹاراعصام الحق قریشی نےڈبلزانفرادی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پاکستانی سپر اسٹاراعصام ایک درجہ ترقی پا کر کیرئیر بیسٹ ریکنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 1998 میں 1005 رینکنگ سے کرئیر کی شروعات کرنے والےٹینس کھلاڑی 15 سال بعد آٹھویں پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب مینز ڈبلز میں اعصام اور جین جولین راجر کی جوڑی عالمی نمبر  3پوزیشن پر آ چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔