نیب سے کلین چٹ ملنے پر نجم سیٹھی خوشی سے نہال

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 23 مئ 2018
نیب نے بھی مجھے کلیئرکردیا ہے، سپورٹ کرنے پر تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں،نجم شیٹھی فوٹوفائل

نیب نے بھی مجھے کلیئرکردیا ہے، سپورٹ کرنے پر تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں،نجم شیٹھی فوٹوفائل

 لاہور:  نیب سے کلین چٹ ملنے پر نجم سیٹھی خوشی سے نہال ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس نے میرے خلاف تمام پٹیشنز مسترد کر دیں، عمران خان نے بھی تسلیم کر لیا کہ 35 پنکچر والا الزام سیاسی بیان تھا، چیف آف آرمی اسٹاف نے میری محب الوطنی اور کام کے ساتھ لگن کو سراہا ہے۔

اب نیب نے بھی مجھے کلیئرکردیا ہے، سپورٹ کرنے پر تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں۔ یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے چیئرمین پی سی بی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے، 14 مئی کو جاری کیے جانے والے ایک خط میں انہیں تمام الزامات سے کلیئر قرار دیتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔