راحت علی کی گیند لگنے پر بابراعظم سنگین انجری سے بال بال بچ گئے

نمائندہ خصوصی  جمعرات 24 مئ 2018
بابر اعظم کو ایک گیند لگی ضرور تھی لیکن کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوا، سرفراز احمد۔ فوٹو : فائل

بابر اعظم کو ایک گیند لگی ضرور تھی لیکن کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوا، سرفراز احمد۔ فوٹو : فائل

 لندن: پیسر راحت علی کی گیند لگنے کے باوجود بابر اعظم سنگین انجری سے بال بال بچ گئے۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد سے پوچھا گیا کہ نیٹ میں نوجوان بیٹسمین ایک اسٹروک کھیلنے کے بعد کافی پریشان نظر آرہے تھے۔ کپتان نے وضاحت کی کہ نیٹ میں بولرز پورے رن اپ اور قوت سے بولنگ کراتے ہیں، کنڈیشنز کی وجہ سے سوئنگ بھی ملتی ہے، بابر اعظم کو ایک گیند لگی ضرور تھی لیکن کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔