فاٹاکو خیبرپختونخوامیں ضم کرنے کیلئے اسمبلی اجلاس بلانے کا امکان

احتشام بشیر  جمعرات 24 مئ 2018
عوام کام کرنےوالوں کو ووٹ دیتے ہیں اور ہم اپنی کارکردگی پر عوام کے پاس جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا فوٹوفائل

عوام کام کرنےوالوں کو ووٹ دیتے ہیں اور ہم اپنی کارکردگی پر عوام کے پاس جائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا فوٹوفائل

پشاور: فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ کے الوداعی اجلاس  کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہاکہ فاٹا ریفارمز بل پر مشاورت جاری ہے اجلاس بلانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے کوئی جلدی نہیں وقت پر اعلان ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فاٹا ریفارمز بل پر مشاورت جاری ہے بل کی منظوری کے لیے دوتھائی اکثریت کی ضرورت ہے، بل کی منظوری کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلا سکتے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے اپوزیشن سے مشاورت جاری ہے کوئی جلدی نہیں وقت پر اعلان کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کامیاب پانچ سال گزارے، عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی، ہم نے نظام کو بہتر کیا ہے اداروں کو اختیارات دیئے ہیں۔ ہم نے جو کیا وہ آئندہ الیکشن میں معلوم ہوجائے گا عوام کام کرنےوالوں کو ووٹ دیتے ہیں اور ہم اپنی کارکردگی پر عوام کے پاس جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔