جرمنی میں سرکاری ائیرلائن کے ملازمین کی ہڑتال، 2000سے زائد فلائٹس منسوخ

ویب ڈیسک  منگل 23 اپريل 2013
مسافروں سے معذرت خواہ ہیں مگر بعض اوقات حقوق حاصل کرنے کے لیے یہ سب کرنا پڑتا ہے، ملازمین فوٹو: اے ایف پی

مسافروں سے معذرت خواہ ہیں مگر بعض اوقات حقوق حاصل کرنے کے لیے یہ سب کرنا پڑتا ہے، ملازمین فوٹو: اے ایف پی

برلن: جرمنی میں سرکاری ائیر لائن کے ملازمین نے تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف ہڑتال کردی جس کے باعث ائیر لائن کمپنی کو 2000 سے زائد فلائٹس منسوخ کرنا پڑیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ائیر لائن ’’لفتھانزا‘‘ کے سیکڑوں ملازمین نے تنخواہیں نہ بڑھانے اور کمپنی کی جانب سے سوشل سیکیورٹی کے نظام میں ترمیم نہ کرنے پر ہڑتال کردی جس کے باعث 2000 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی فلائٹس کو منسوخ کرنا پڑا۔ ہڑتال کے باعث ائیر پورٹ سنسان ہوگئے اور ملک میں جہازوں کی آمدورفت رک گئی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مسافروں سے معذرت خواہ ہیں مگر بعض اوقات اپنے حقوق حاصل کرنےکےلیے یہ سب کرنا پڑتا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔