دنیا کے غریب ممالک میں بچوں کے پسندیدہ کھلونے

ویب ڈیسک  جمعـء 25 مئ 2018
افریقی بچے اپنے سادہ کھلونوں کے ساتھ مسرور دکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

افریقی بچے اپنے سادہ کھلونوں کے ساتھ مسرور دکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

 لندن: ایک خاتون فوٹو گرافر انا روزلنگ نے دنیا بھر کا سفر کرکے غریب ترین اور امیر ترین ممالک میں بچوں کی ان کے پسندیدہ کھلونوں کے ساتھ تصاویر لی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر ملک کے پس منظر اور غریبی کو نوٹ کیا جاسکتا ہے۔

خاتون فوٹو گرافر نے دیگر رضاکاروں کی مدد سے 50 ممالک کے بچوں کی ان کے پسندیدہ کھلونوں کے ساتھ تصویریں لی ہیں جنہیں دیکھ کر ان بچوں کی سادہ زندگی کا احساس ہوتا ہے تو پہلے ایک افریقی ملک کی بات ہوجائے۔

برکینا فاسو میں فی کس آمدنی صرف 29 ڈالر ماہانہ ہے۔ یہاں ایک بچی نے بتایا کہ اسے ایک پرانےٹائر سے کھیلنا اچھا لگتا ہے اور یہی اس کا پسندیدہ کھلونا بھی ہے۔

افریقی شہر زمبابوے میں فی کس آمدنی صرف 34 ڈالر ماہانہ ہے اور اس بچے نے گھر میں ایک گیند بنائی ہے جو اس کا پسندیدہ کھلونا ہے۔

غربت اور بد امنی کے شکار ہیٹی کا یہ بچہ دن رات اس پلاسٹک کے پہیئے کو اپنے ساتھ رکھتا ہے جو اس کی کل متاع ہے۔

معصومیت سے جوتا دکھاتے ہوئے اس بچے کا کھلونا بھی یہی ہے جو کوٹے ڈی آئیوری کے ایک گاؤں میں رہتا ہے۔

روانڈا کے اس بچے کے پاس کھیلنے کو کچھ نہیں جب اس سے کھلونے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے یہ پتے دکھا دیئے۔

ہیٹی کے ایک اور بچے کے پاس دستی ویڈیو گیم ہے جو اس کا من پسند کھلونا ہے۔

فلسطین میں ایک بالغ آمدنی کی فی کس آمدنی 112 ڈالر ماہانہ ہے لیکن پلاسٹک کی بوتل اس کا پسندیدہ کھلونا ہے۔

روانڈا کے اس بچے کے پاس کھیلنے کے لیے صرف ایک چھڑی ہے۔

دوسری جانب امیر ممالک ہیں جہاں کے بچوں کو طرح طرح کے مہنگے اور منفرد کھلونے میسر ہیں۔ ایک اوسط امریکی مہینے میں 855 ڈالر کماتا ہے اور یہ امریکی بچہ ایک لے گو کھلونا دکھارہا ہے جو اسے بہت پسند ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔