’’تسی ناں جاؤ‘‘ ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر شعیب ملک کا ٹوئٹ وائرل

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 25 مئ 2018
پاکستانی کھلاڑیوں نے پروٹیز بیٹسمین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی کھلاڑیوں نے پروٹیز بیٹسمین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 لاہور:  ’’تسی ناں جاؤ‘‘ ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر شعیب ملک کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہوگیا۔

جنوبی افریقی اسٹار اے بی ڈی ویلیئرز کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کرکٹرز اور مداحوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کی ہے وہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے پروٹیز بیٹسمین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شعیب ملک نے ٹوئٹ کے ذریعے سب سے دلچسپ پیغام دیا ’’اے بی، تسی نہ جاؤ‘‘ جس پرصارفین نے بھی شعیب کا بھرپور ساتھ دیا۔ کرکٹرآصف علی نے کہا کہ ڈی ویلیئرز جیسا کھلاڑی دوبارہ نہیں آئیگا، اتنے شاٹس شاید ہی کسی کے پاس ہوں، میں خود بھی انھیں دیکھ کر کھیلنا سیکھتا ہوں۔

حفیظ نے شاندار کیریئر پر ڈی ویلیئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل سے لطف اندوز ہونے کے تمام مواقع فراہم کرنے کیلیے آپ کا شکریہ، آپ فیلڈ میں مشکل ترین حریف اور عمدہ انسان ہیں، مستقبل کیلیے نیک خواہشات۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔