راولپنڈی میں ’’گھوسٹ پولنگ اسٹیشن عمارتوں‘‘ کا انکشاف

قیصر شیرازی  جمعـء 25 مئ 2018
پولنگ اسٹیشنوں کی عمارتوں کے سروے میں50کے قریب ایسے پولنگ اسٹیشن شناخت کئے ہیں جو فہرست میں پولنگ اسٹیشن ہیں۔ فوٹو: فائل

پولنگ اسٹیشنوں کی عمارتوں کے سروے میں50کے قریب ایسے پولنگ اسٹیشن شناخت کئے ہیں جو فہرست میں پولنگ اسٹیشن ہیں۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آئندہ انتخابات کی ضلع راولپنڈی کیلیے نئی ڈرافٹ شدہ پولنگ اسکیم میں ’’گھوسٹ پولنگ اسٹیشن عمارتوں‘‘ کا انکشاف ہوا ہے۔

ضلع بھر کے 22 ریٹرننگ افسران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزاورسول ججزنے پولنگ اسکیم میں شامل کئے گئے پولنگ اسٹیشنوں کی عمارتوں کے سروے میں50کے قریب ایسے پولنگ اسٹیشن شناخت کئے ہیں جو فہرست میں پولنگ اسٹیشن ہیں مگر بلڈنگ سرے سے ہی موجودنہیں۔ ضلع کی7قومی اور15صوبائی سیٹوں کے ہرحلقہ میں ایسے 3سے 10تک پولنگ اسٹیشن سامنے آئے ہیں جب کہ ابھی پولنگ اسٹیشن کی عمارتوں کی چھان بین،پڑتال جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔