- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
ملائشیا میں سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے ایک اور گھر سے کروڑوں ڈالر برآمد
کوالا لمپور: ملائیشیا میں پولیس نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے ایک اپارٹمنٹ سے 3 کروڑ ڈالر کی رقم برآمد کر لی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر 3 کروڑ ڈالر کی رقم برآمد کر لی ہے یہ رقم اپارٹمنٹ میں بنائی گئی خفیہ جگہوں میں چھپائی گئی تھی۔ اپارٹمنٹ میں مخلتف ڈبوں میں چھپائے گئے زیورات بھی برآمد کیے گئے۔ اپارٹمنٹ سے برآمد کی گئی رقم اور زیورات کے بارے میں پولیس نے دعوی کیا ہے کہ یہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی ملکیت ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپا مار کارروائی سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کے معاملات کی چھان بین کے تحت کی گئی تھی۔ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کی گئی تھی جو پچھلی بار سابق وزیراعظم کے گھر پر مارے گئے چھاپے کا تسلسل ہیں جس میں پولیس کو کافی کامیابی ملی ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ سابق وزیراعظم کی ملکیت ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے گھر چھاپا مار کر غیر ملکی کرنسی، زیورات اور قیمتی تحائف کو تحویل میں لے لیا تھا۔ سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کو کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کا آغاز حال ہی میں ہونے والے عام انتخابات میں مہاتیر محمد کی کامیابی کے بعد ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔