آئی پی ایل؛ سن رائزرز نے فائنل میں جگہ بنالی، کل چنئی سے مقابلہ ہوگا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 26 مئ 2018
کولکتہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ کھوکر160رنز بناپائی۔ فوٹو: فائل

کولکتہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ کھوکر160رنز بناپائی۔ فوٹو: فائل

 کولکتہ: آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے فائنل میں جگہ بنالی۔

آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے دوسرے کوالیفائر میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 14رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اتوار کو ٹرافی کیلیے ان کا سامنا ایک بار پھر پہلے کوالیفائر کی فاتح چنئی سپرکنگز سے ہوگا۔

سن رائزرز نے پہلے کھیل کر 7 وکٹ پر 174رنز جوڑے، وردھیمان ساہا35، شیکردھون34 اور راشد خان 34 رنز ناٹ آئوٹ بناکر نمایاں رہے۔ شکیب الحسن نے 28رنز اپنے نام درج کرائے، کلدیپ یادیو نے 2 وکٹیں لیں، کولکتہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ کھوکر160رنز بناپائی، اوپنر کرس لین 48 اور شبھمان گل 30رنز بناکر کچھ ہمت دکھاپائے، افغان اسپنر راشد خان نے 3 جبکہ سدھارتھ کول اور کارلوس بریتھ ویٹ نے2،2 شکار کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔