بین اسٹوکس کی خطرناک باؤنسر، بابراعظم سیریز سے باہر

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 26 مئ 2018
بابراعظم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ فوٹو : گیٹی امیجز

بابراعظم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ فوٹو : گیٹی امیجز

 لندن: لارڈز ٹیسٹ میں بابر اعظم پیسر بین اسٹوکس کی خطرناک باؤنسر کی زد میں آگئے اور بازو کے فریکچر کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہوگئے۔

لندن میں جاری لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم 68 رنز بناچکے تھے کہ بین اسٹوکس کی ایک اٹھتی ہوئی گیند ان کے آرم گارڈ اور گلوز کے درمیان کلائی پر اس جگہ ٹکرائی جہاں کوئی حفاظتی انتظام نہیں تھا، بابر اعظم نے شدید درد محسوس کرتے ہوئے بیٹ زمین پر گرا دیا اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔

بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بابر اعظم کے بازو میں فریکچر کی تصدیق کردی جس کے بعد اب بابراعظم انگلینڈ کے ساتھ جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے اور وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔