اسپاٹ فکسنگ کیس، سلمان نصیر نے ناصر جمشید کیخلاف گواہی دے دی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 26 مئ 2018
پی سی بی کے خلاف ناصر جمشید کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، کرکٹ بورڈ اوپنر پر تاحیات پابندی لگوانا چاہتا ہے، وکیل حسن وڑائچ ۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کے خلاف ناصر جمشید کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، کرکٹ بورڈ اوپنر پر تاحیات پابندی لگوانا چاہتا ہے، وکیل حسن وڑائچ ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سلمان نصیر کی گواہی سے ناصر جمشید کیخلاف کیس مضبوط ہوگیا ہے۔

پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں ناصرجمشید کیخلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی اور پی سی بی کی جانب سے وکیل سلمان نصیر بطور گواہ پیش ہوئے۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے گواہان پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سلمان نصیر کی گواہی سے ناصر جمشید کیخلاف کیس مضبوط ہوگیا ہے۔

اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم اگلی سماعت پر ہمارے اگلے گواہ کے طور پر پیش ہوں گے، ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ پی سی بی کے خلاف ناصر جمشید کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، کرکٹ بورڈ اوپنر پر تاحیات پابندی لگوانا چاہتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔