اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 25برس بیت گئے

شہر بانو نقوی  اتوار 27 مئ 2018
موج میلہ، امراؤ جان ادا،انجمن سمیت سیکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

موج میلہ، امراؤ جان ادا،انجمن سمیت سیکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 لاہور: سیکڑوں اردو و پنجابی فلموں کی کامیابی کی ضمانت نامور اداکارہ رانی کی 25ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

نامور اداکارہ رانی کی 25ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر میں رانی کے پرستاروں کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا جن میں اداکارہ رانی کی فن کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا نیز اس موقع پر قرآن خوآنی کااہتمام بھی کیاجائے گا، جس میں مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

اداکارہ رانی جن کا اصل نام ناصرہ تھا، انھوں نے موج میلہ، سفید خون ،امراؤ جان ادا،ناگ منی، تہذیب، انجمن، دنیامطلب دی، جندجان، سجن پیارا، چن مکھناں، دیوربھابھی، ہزار داستان، محبوب، شطرنج، چھوٹی امی، عورت کاپیار،چھوٹی بہن، کوچوان، سیتامریم مارگریٹ سمیت سیکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

رانی نے بلاشرکت غیرے پاکستانی فلم انڈسٹر ی پر طویل عرصہ تک تنہا راج کیا، انھوں نے وحیدمراد ، محمد علی، شاہد، ندیم، رنگیلا، منور ظریف سمیت کئی دیگر چوٹی کے ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔