نوجوان نے چھوٹی سی کار کو تیز رفتار سواری میں تبدیل کر دیا

ویب ڈیسک  اتوار 27 مئ 2018
چھوٹی سی کار کو تیز رفتار سواری میں تبدیل کر دیا جو240ccانجن سے مزین کی گئی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چھوٹی سی کار کو تیز رفتار سواری میں تبدیل کر دیا جو240ccانجن سے مزین کی گئی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹوکیو: گرائینڈ ہارڈپلمبنگ کمپنی کے ماہر نوجوان نے ایسی کاریگری دکھائی کہ چھوٹی سی کار کو تیز رفتار سواری میں تبدیل کر دیا۔

یوں تو آپ نے کئی جدید اور بیش قیمتی ایڈ وانس گاڑیاں دیکھی ہونگی تاہم ننھی باربی کار وہ بھی اتنی تیز رفتار شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔ گرائینڈ ہارڈپلمبنگ کمپنی کے ماہر نوجوان نے ایسی کاریگری دکھائی کہ چھوٹی سی کار کو تیز رفتار سواری میں تبدیل کر دیا جو240ccانجن سے مزین کی گئی ہے اور0سے60رفتار تک صرف9.4سیکنڈز میں پہنچ جاتی ہے۔

12Vبیٹری والی اس باربی کار میں 24ہارس پاور ہے جب کہ کلچ پْل ہینڈل ،گیئر لیول،اسٹیئرنگ وہیل سب اس کے کاک پٹ میں موجود ہے۔ایک بار ننھی باربی کار اسٹار ہو جائے تو 125 کلو میٹر فی گھنٹے تک کی رفتار کو چھو لیتی ہے جب کہ ایک عام باربی کار چار کلو میٹر فی گھنٹے کا سفر بھی بمشکل کر پاتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔