ٹوئنٹی 20 میں بڑے شاٹس پر 8 رنز، ڈین جونز بھی تجویز کے حامی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 27 مئ 2018
اگر بیٹسمین گیند کو 85 میٹر کی دوری تک اچھالتے ہیں تو پھر اس پر چھکے کے بجائے 8 رنز ملنا چاہئیں، سابق آسٹریلوی کرکٹر۔ فوٹو: فائل

اگر بیٹسمین گیند کو 85 میٹر کی دوری تک اچھالتے ہیں تو پھر اس پر چھکے کے بجائے 8 رنز ملنا چاہئیں، سابق آسٹریلوی کرکٹر۔ فوٹو: فائل

ممبئی: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے ٹوئنٹی 20 میں بڑے شاٹس پر 8 رنزکی تجویز کی حمایت کردی۔

ڈین جونز کا کہنا ہے کہ اس سے مختصر ترین فارمیٹ میں دلچسپی زیادہ بڑھے گی بلکہ بیٹسمینوں کی جانب سے زیادہ بڑے شاٹس دیکھنے کو ملیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اگر بیٹسمین گیند کو 85 میٹر کی دوری تک اچھالتے ہیں تو پھر اس پر چھکے کے بجائے 8 رنز ملنا چاہئیں، جس طرح گالف میں لوگ بڑے شاٹس پر ٹائیگر ووڈسز اور روی میکلروئے کو پسند کرتے ہیں اس طرح شائقین کرکٹ گیند کوکوسوں دور اچھالنے پر کرس گیل جیسے کرکٹرز کو بھی پسند کرتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔