وقار یونس نے روایتی گھنٹی بجاکر تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 27 مئ 2018
’’ہوم آف کرکٹ‘‘ میں گھنٹی بجانا 2007 کے بعد سے ایک اعزاز بن چکا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

’’ہوم آف کرکٹ‘‘ میں گھنٹی بجانا 2007 کے بعد سے ایک اعزاز بن چکا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لندن:  لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس روایتی گھنٹی بجاکر کھیل کے آغاز کا اعلان کیا۔

لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس روایتی گھنٹی بجاکر کھیل کے آغاز کا اعلان کیا، ’’ہوم آف کرکٹ‘‘ میں گھنٹی بجانا 2007 کے بعد سے ایک اعزاز بن چکا ہے، کھیل شروع ہونے سے قبل لارڈز پویلین میں واقع یہ گھنٹی 5منٹ تک متحرک ہو جاتی ہے۔

وقار یونس کا شمار شہرہ آفاق بولرز میں ہوتا ہے، پیسر اور وسیم اکرم نے طویل عرصے تک دنیائے کرکٹ پر راج کیا اور ٹو ڈبلیوز کے طور پر جانے جاتے تھے، سابق کپتان پاک انگلینڈ سیریز میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

انھوں نے پاکستان کی جانب سے 87 ٹیسٹ میچز میں 373 جبکہ 262 ون ڈے انٹرنیشنل میں 416 وکٹیں اپنے نام کیں۔ 1992میں انگلینڈ کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز میں 17اور ایک اننگز میں 91 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے پر وہ وزڈن کرکٹرآف دی ائیرکا ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب  ہوئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔