سونے کی عالمی قیمتیں کم، مقامی بڑھ گئیں

بزنس رپورٹر  اتوار 27 مئ 2018
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 57 ہزار 800 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر49 ہزار 554 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 57 ہزار 800 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر49 ہزار 554 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1302 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1302 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو لفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 57 ہزار 800 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر49 ہزار 554 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔