- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختون خوا کو کھنڈر بنادیا، خواجہ آصف
سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا اپنا صوبہ خیبرپختون خوا کھنڈر بن چکا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں جو ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، پانچ سال قبل لوڈ شیڈنگ کا عذاب تھا جو اب ختم ہوگیا ہے، کراچی میں امن وفاقی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، 25 جولائی کو عوام کی عدالت میں کارکردگی لے کر جائیں گے، ہمارے بے مثال کاموں کی تعریف ہمارے مخالفین بھی کررہے ہیں ہمارا مقابلہ سندھ اور کے پی والے نہیں کرسکتے، اصل تبدیلی تو ہم لے کر آئے ہیں جب کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا اپنا صوبہ کے پی کے کھنڈر بن چکا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے وفاقی وزیر دانیال عزیز کو پی ٹٰی آئی کے سینیئر رہنما نے تھپڑ مارا تو اسے شاباش دی گئی، عدم برداشت پی ٹی آئی کی سیاست کا کلچر ہے اور ان کی تربیت میں شامل ہے ، اختلافات جمہوریت کا حسن ہے لیکن ایسےاختلافات نہیں ہونے چاہئیں، یہاں سیاست ذاتی اور خونی دشمنی میں تبدیل ہو رہی ہے سیاست ممکنات کا عمل ہے لیکن اسے ناممکنات کی طرف لے جایا جا رہا ہے جو پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔