افغانستان کے اعلیٰ حکام کی مشیرقومی سلامتی سے ملاقات

ویب ڈیسک  اتوار 27 مئ 2018
ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ امور، سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا فوٹو:فائل

ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ امور، سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا فوٹو:فائل

 اسلام آباد: افغان سلامتی امور کے مشیر اور اعلیٰ عسکری قیادت نے مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان کے دورے پر پہنچا جس میں افغان سلامتی امور کے مشیر امورمحمد حنیف اتمر، افغان خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) کے چیف معصوم ستانکزئی، افغان فوج کے سربراہ محمد شریف یفتالی، افغان صدر کے خصوصی نمائندے حضرت عمر زاخیلوال اور وزیر داخلہ واعظ برمک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا ساتھ دینے پر طالبان نے پاکستان پر حملہ کیا، ناصر جنجوعہ

افغان سلامتی امور کے مشیر امورمحمد حنیف اتمر کی قیادت میں وفد نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی جس میں پاک افغان دوطرفہ امور، سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغانستان اور پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے دورہ افغانستان کے دوران کابل میں افغان صدر اشرف غنی سمیت اعلیٰ سیکورٹی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کرکے سرحدی سیکورٹی اور افغان امن عمل سمیت دیگر امور پر بات چیت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔