ہیٹ ویو کا خدشہ؛ انٹر بورڈ کراچی کے امتحانات کا وقت تبدیل

ویب ڈیسک  اتوار 27 مئ 2018
آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے، (اعلامیہ فوٹو:فائل)

آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے، (اعلامیہ فوٹو:فائل)

 کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ہیٹ ویو کے پیش نظر انٹر کے امتحانات کے اوقات میں تبدیلی کردی۔

انٹر بورڈ سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی پر انٹر کے جاری سالانہ امتحانات کا وقت تبدیلی کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 29 مئی سے 13جون تک ہونے والے آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کےامتحانات صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے جب کہ 28 مئی کو ہونے والے امتحانات پرانے وقت کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو؛ 21 تا 23 مئی ہونے والے انٹر کے پرچے ملتوی

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث سندھ حکومت الرٹ جاری کرچکی ہے، اس ضمن میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور جگہ جگہ شہری انتظامیہ نے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے کیمپ قائم کر رکھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔