شاہد آفریدی نے عمران خان کی انتخابی مہم میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی

مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 24 اپريل 2013
 اس سلسلے میں شاہد آفریدی یکم مئی کو کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھی خود شامل ہوں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اس سلسلے میں شاہد آفریدی یکم مئی کو کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھی خود شامل ہوں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے عمران خان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں شرکت پرآمادگی کا اظہار کر دیا ہے ۔ یہ بات ایک نجی ٹی وی نے بتائی ۔

ٹی وی کے مطابق منگل کو لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کر کے کرکٹر شاہد آفریدی نے مطلع کیا کہ وہ تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں شرکت کریں گے اور اس سلسلے میں وہ یکم مئی کو کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھی خود شامل ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔