- شہباز گل کے ساتھ پوری پارٹی کھڑی ہے، فواد چوہدری
- بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 11 افراد جاں بحق
- ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپے سے زائد کی کمی
- کرپشن ریفرنس: مشیر جیل خانہ جات سندھ کی عبوری ضمانت مسترد
- خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، اسکول کھل گئے
- شکر کے 75 برس
- متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان
- مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس
- کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان
- نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا
- بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
میرا کا عتیق سے نکاح، عدالتی فیصلہ آتے ہی تمام خاندان والوں کے فون بند

کیپٹن نوید کو بھی بیوی کے پہلے نکاح کی وجہ سے مسائل کا سامنا،میں حق پر تھا:عتیق کی ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو۔ فوٹو: فائل
لاہور: اسکینڈل کوئین میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح کا عدالتی فیصلہ سامنے آتے ہی میرا کی والدہ، والد، بہن بھائی، امریکا میں مقیم سسر اور کیپٹن نوید نے اپنے فون بند کر دیے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر لمحہ بہ لمحہ خبریں پھیلانے والی اداکارہ میرا کی فیملی کو عدالتی فیصلے نے خاصا پریشان کردیا ہے۔ دوسری جانب کیپٹن نوید کو بھی بیوی کے پہلے نکاح کی وجہ سے مسائل کا سامنا شروع ہوچکا ہے۔ یہی نہیں فیملی اور قریبی حلقوں کی تنقید کے باوجود میرا نے مزید قانونی جنگ لڑنے کیلیے ماہر قانون سے مشاورت بھی کی ہے۔
اداکارہ میرا کے ” پہلے” شوہر عتیق الرحمان نے ” ایکسپریس ” سے گفتگو ہوئے کہا کہ میں حق پر تھا اور عدالت کا فیصلہ اس کا بہت بڑا ثبوت ہے جہاں تک میرا کے ساتھ آئندہ زندگی بسر کرنے کی بات تو اب یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ کیپٹن نوید سے بھی نکاح کرچکی یے اور ان کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔ میں اس حوالے سے کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتا۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی شادی کا فیصلہ سامنے آنے سے ان کی امریکی شہریت کا کیس بھی متاثر ہونے کے امکانات بڑھنے لگے ہیں۔ دوسری جانب ڈیفنس میں واقع گھر بھی ان سے واپس لیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔