- کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان
- نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا
- بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
- معاشی مسائل کا حل اکنامک فریم ورک کی تشکیل نو میں پوشیدہ
- چڑیا گھر کا سب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی نے مار ڈالا
- پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں اور نہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں، وزیر خزانہ
- کراچی پریس کلب سے ایم کیو ایم لندن کے متعدد کارکنان گرفتار
- خیبرپختونخوا حکومت کا آج سے اسکول کھولنے کا اعلان
- پاکستان نے ملکی سطح پر تیار پہلی الیکٹرک کار پیش کردی
- راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر تہرے قتل کی دوسری سنگین واردات
- ڈیرن سیمی کی پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد
پاکستان میں بھی فیشن کے گرینڈ ایونٹس کا رجحان زور پکڑ چکا ہے، مہرین سید

پاکستانی فلموں میں دوسرے ممالک کے فنکاروںکوبھی کاسٹ کیاجائے تواچھے اثرات نظر آئینگے، ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو۔ فوٹو : فائل
لاہور: سُپرماڈل واداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی فیشن کے گرینڈ ایونٹس کا رجحان زور پکڑ چکا ہے۔
’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے مہرین سید نے کہا کہ دیکھا جائے تواب ہمارے ہاں بھی کچھ ایسا ہی رجحان زورپکڑچکا ہے۔ فیشن کے گرینڈ ایونٹس کا انعقاد یہاں کم ہے لیکن جب بھی ان کا انعقاد ہوتا ہے توپھرلوگ اس کا بے صبری سے انتظارکرتے ہیں۔ اگراسی طرح میوزک پروگراموں کا انعقاد بھی جاری رہے گا تواس سے پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا تک پہنچے گا۔
مہرین سید نے کہا کہ ہمارے ملک میں فیسٹیولز کی تعداد انتہائی کم ہے۔ اگرہم اس سلسلے کوبھی آگے بڑھائیں اوربین الاقوامی معیارکے ایونٹس کا انعقاد باقاعدگی سے کریں تواس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے۔ اسی طرح اگرہم فلم انڈسٹری کی بات کریں توبلاشبہ پاکستانی فلمیں اب اچھی بنائی جارہی ہیں لیکن اس کوپاکستان سے باہرپہنچانے کیلیے ہمیں کچھ نئی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جس طرح ہم بیرون ممالک فیشن ایونٹس کرتے ہیں تووہاں کی مقامی ماڈلز بھی ریمپ پرجلوہ گرہوتی ہیں، اگراسی طرح پاکستانی فلموں میں دوسرے ممالک کے فنکاروں کو بھی کاسٹ کیاجائے تواس کے اچھے نتائج ملیں گے اورہمیں انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی میں بھی مدد ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔