نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں 59 ہندو قیدیوں کا مسلمانوں کے ساتھ روزہ

خبر ایجنسی  منگل 29 مئ 2018
97 ہندو خواتین نے بھی روزے رکھے، اپنے ساتھی مسلمان قیدیوں سے یکجہتی کیلیے روزے رکھے۔ فوٹو: فائل

97 ہندو خواتین نے بھی روزے رکھے، اپنے ساتھی مسلمان قیدیوں سے یکجہتی کیلیے روزے رکھے۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں 59 ہندو قیدیوں نے 2299 ساتھی مسلمان قیدیوں کے ساتھ روزہ رکھا، ان ہندو قیدیوں میں خواتین قیدی بھی شامل ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک 45 سالہ خاتون ہندو قیدی کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ روزہ جیل سے باہر موجود اپنے بیٹے کی سلامتی اور خیر خواہی کے لیے رکھا ہے۔ کچھ قیدیوں نے روزہ اس عقیدے اور جذبے کے تحت رکھا کہ وہ اس کی برکت سے جلد جیل سے رہا ہو جائیں گے۔

تہاڑ جیل کے علاوہ دیگر بھارتی جیلوں میں بھی مسلمانوں کے علاوہ ہندو قیدیوں نے ماہ رمضان میں روزہ رکھا۔ شدید گرمی کے باوجود مختلف جیلوں میں بند 97 ہندو خواتین قیدیوں نے بھی رمضان میں روزے رکھے۔ جیلوں میں قید ہندو قیدیوں نے اپنے ساتھی مسلمان قیدیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یہ روزے رکھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔