کراچی ایکسپوسینٹرکے توسیعی منصوبے کا کل آغاز

احتشام مفتی  بدھ 30 مئ 2018
5سالہ منصوبے کیلیے ٹی ڈیپ30فیصد،پی ایس ڈی پی سے8ارب لیے جائیں گے ،ذرائع فوٹو: ایکسپریس

5سالہ منصوبے کیلیے ٹی ڈیپ30فیصد،پی ایس ڈی پی سے8ارب لیے جائیں گے ،ذرائع فوٹو: ایکسپریس

 کراچی:  وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے کراچی ایکسپوسینٹرکے توسیعی منصوبے کے تحت ایکسپوسینٹرمیں جمعرات 31 مئی 2018 کوفرسٹ آئی ٹی ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

کراچی ایکسپوسینٹر میں اس 21 منزلہ آئی ٹی ٹاور اور دیگر توسیعی منصوبوں کا سنگ بنیاد وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈاگھا رکھیں گے۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایکسپوسینٹر کے توسیعی منصوبے کے تحت ایکسپو سینٹر کے موجود  6 ہالزمنہدم کرکے9 جدید ہالزاورایک کنونشن سینٹر تعمیرکیا جائے گا، مجوزہ 21 منزلہ عمارت میں ہی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

توسیعی منصوبے کے لیے ماسٹرپلان نیسپاک نے ترتیب دیا ہے اوریہ توسیعی منصوبہ آئندہ 5سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایکسپوسینٹر کے توسیعی منصوبے پرپی ایس ڈی پی سے6 تا8 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے جبکہ مجموعی لاگت کا30 فیصد ٹی ڈیپ خود فراہم کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔