پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی

خصوصی رپورٹر  ہفتہ 2 جون 2018
ڈیزل10.5،پٹرول8،مٹی کے تیل پر سیلزٹیکس 5 فیصدگھٹادیا،ایف بی آر،نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

ڈیزل10.5،پٹرول8،مٹی کے تیل پر سیلزٹیکس 5 فیصدگھٹادیا،ایف بی آر،نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کی شرح  میں ساڑھے 10فیصد فی لیٹر تک کمی کردی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 8 فیصد کمی کے ساتھ 15 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح 10.5 فیصد کمی کے ساتھ 27.5 فیصد سے کم کرکے 17فیصد، مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح 5فیصد کمی کے ساتھ12 فیصد سے کم کرکے7 فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی کی شرح 10.5فیصد کمی کے ساتھ 11.5فیصد سے کم کرکے 1فیصد کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق جمعہ سے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔