پیپلز پارٹی کو پنجاب میں سیاسی مشکلات کا سامنا

عاصم شہزاد  ہفتہ 2 جون 2018
جنوبی پنجاب کی بہت سی اہم شخصیات کے پیپلز پارٹی سے رابطے تھے لیکن وہ اب پی ٹی آئی میں شمولیت کو ترجیح دے رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

جنوبی پنجاب کی بہت سی اہم شخصیات کے پیپلز پارٹی سے رابطے تھے لیکن وہ اب پی ٹی آئی میں شمولیت کو ترجیح دے رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: الیکٹیبلز نہ ملنے کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کو پنجاب کے سیاسی میدان میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات اورالیکٹبیلز پیپلزپارٹی کے بجائے پی ٹی آئی میںشمولیت کو ترجیح دینے لگے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے سردارذوالفقارکھوسہ کوکچھ عرصہ قبل سابق صدرآصف زرداری نے ملاقات کے دوران شمولیت کیلیے دعوت دے رکھی تھی لیکن انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرکے زرداری کی دعوت کوٹھکرا دیا۔

پیپلزپارٹی کوجنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب میں سیاسی طور پر زیادہ کامیابیاں نہیں مل سکی ہیں، بالخصوص جنوبی پنجاب کی بہت سی اہم شخصیات کے پیپلز پارٹی سے رابطے تھے لیکن وہ اب پی ٹی آئی میں شمولیت کو ترجیح دے رہی ہیں۔

ذوالفقارکھوسہ جو جنوبی پنجاب میں اہم سیاسی فیملی ہے، چند ماہ قبل سابق صدرآصف زرداری نے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی، ان سے پارٹی میں شمولیت کے لئے بات چیت بھی چل رہی تھی لیکن وہ گزشتہ روز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔