گرمی کا زور ٹوٹ گیا درجہ حرارت 35 ڈگری ہوگیا

آج درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری رہے گا،محکمہ موسمیات


Staff Reporter June 03, 2018
یکم رمضان سے شہری شدید گرمی اور حبس سے پریشان تھے۔ فوٹو : فائل

شہر میں یکم رمضان سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور ہفتے کو درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا موسم گرم مرطوب رہا کئی روز کے مقابلے میں ہفتہ کو گرمی کافی کم رہی ،سمندر کی سمت سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی جنوب مغربی ہواؤں کی وجہ سے پارہ زیادہ نہیں بڑھا۔

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا صبح کے وقت غیر معمولی طور پر نمی کا تناسب 72 فیصد جبکہ باقی دن نمی کا تناسب بڑھنے سے موسم گرم مرطوب رہا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

مقبول خبریں