- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی کتاب یا اسکینڈل کی ضرورت نہیں، احسن اقبال
لاہور: مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی کتاب یا اسکینڈل کی ضرورت نہیں تحریک انصاف اپنی کارکردگی اور اناڑی پن سے قوم کو قائل کر چکی ہے۔
لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام کا معاملہ سابق میاں بیوی کا ہے جب کہ ریحام خان سے ملاقات یا رابطے کی ہم دونوں تردید کر چکے ہیں لہذا نامناسب بات ہے کہ ہمیں سابق میاں بیوی کے معاملے میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان نے مجھ سے پوچھ کر شادی نہیں کی تھی، ابھی کوئی قانونی کارروائی نہیں کروں گا کہ اس مسئلے سے زیادہ اہم مسائل موجود ہیں۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی اور اناڑی پن کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر کس طرح یوٹرن لیے ہیں، عمران خان ثابت کر چکے ہیں وہ ملکی قیادت کے اہل نہیں، ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے کسی کتاب یا اسکینڈل کی ضرورت نہیں، یہ اپنی کارکردگی اور اناڑی پن سے قوم کو قائل کر چکے ہیں کہ وہ اہل نہیں، 5 سال میں جو خیبرپختونخوا میں انہوں نے کیا سب کے سامنے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔