عمران خان اپنا سیاسی قد کاٹھ دیکھ کر مناظرے کا چیلنج دیں، چوہدری نثارعلی

ویب ڈیسک  جمعـء 26 اپريل 2013
 نگران حکومت پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے جو صدر آصف زرداری کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے، چوہدری نثار علی  فوٹو: فائل

نگران حکومت پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے جو صدر آصف زرداری کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے، چوہدری نثار علی فوٹو: فائل

اسلام آ باد: مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے تو یہ ایک معجزہ ہی ہو گا،عمران خان اپنا سیاسی قد کاٹھ دیکھ کر مناظرے کا چیلنج دیں۔ 

اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ   پاکستان تحریک انصاف 20 سال میں پرویز مشرف کی مہربانی سے صرف ایک سیٹ لینے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے جو صدر آصف علی زرداری کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ پنجاب میں جس طرح حکومت چلائی جارہی ہے اس سے شکوک جنم لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پٹواری سے لے کر سیکریٹری تک سب کو تبدیل کرکے حکومت میں پیپلز پارٹی کے من پسند افسران لگائے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔