’’ سنجو‘‘ کی نمائش، ڈسٹری بیوشن کلب نے حقوق حاصل کر لیے

شوبز رپورٹر  جمعرات 7 جون 2018
رنبیر کپور کے علاوہ سونم کپور، انوشکا شرما ، دیا مرزا، بومن ایرانی نے اہم کردار ادا کیے۔ فوٹو: فائل

رنبیر کپور کے علاوہ سونم کپور، انوشکا شرما ، دیا مرزا، بومن ایرانی نے اہم کردار ادا کیے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم ’’ سنجو‘‘ کی پاکستان میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لیے۔

منا بھائی ایم بی بی ایس ، تھری ایڈیٹس اور پی کے جیسی شہرہ آفاق فلمیں بنانے والے بالی وڈ کے اسٹار ڈائریکٹرراج کمار ہیرانی کی نئی پیشکش ’’ سنجو‘‘ انتیس جون کو پاکستانی سنیمائوں کی زینت بنے گی۔

فلم کے پروڈیوسر بالی وڈ کے نامور فلمساز ودھو ونود چوپڑا ہیں جبکہ اس کی اسٹار کاسٹ میں رنبیر کپور کے علاوہ سونم کپور، انوشکا شرما ، دیا مرزا، بومن ایرانی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ سینئر فنکار پاریش راول نے سنجے دت کے والد سنیل دت اور منیشا کوئرالہ نے انکی والدہ نرگس دت کے تاریخی کردار نبھائے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کا ٹریلر 30مئی کو سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا تھا جسے ریلیز کے پہلے ہی دن 2کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا ۔ ’’ سنجو‘‘ کی پاکستان میں نمائش کے حقوق نامور ادارے ڈسٹری بیوشن نے حاصل کر لیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔