’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اور ’نامعلوم افراد‘ نے سمندر پار بھی دل جیت لیے، نایاب خان

قیصر افتخار  جمعرات 7 جون 2018
سلوراسکرین پرکام کرنا پسند ہے،پاکستان میں بہت سے نئے پروجیکٹس کی آفرز کا سلسلہ جاری ہے،ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: سوشل میدیا

سلوراسکرین پرکام کرنا پسند ہے،پاکستان میں بہت سے نئے پروجیکٹس کی آفرز کا سلسلہ جاری ہے،ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: سوشل میدیا

 لاہور: نامور اداکارہ نایاب خان نے کہا ہے کہ ’پنجاب نہیں جاؤنگی‘ اور’ نامعلوم افراد ‘ جیسی فلموں نے سمندرپارپاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ 

کینیڈا میں مقیم نامور اداکارہ نایاب خان نے ’’ ایکسپریس ‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ میں شایان خان اورمیکال ذوالفقارکے ساتھ ہیروئن کام کیا اوریہ تجربہ بہت یادگاررہا۔

نایاب خان نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت سے سینئرفنکاروں نے خوب رہنمائی کی اوربہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ خاص طورپرمیکال ذوالفقاراورشایان کے ساتھ فلمائے جانے والے سین بہت جاندارتھے۔ اس کے علاوہ فلم کے ڈائریکٹراورسینئراداکارمحمود اخترنے بھی میرے ساتھ بہت تعاون کیا۔ مجھے ایک لمحہ بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ میں ایک اجنبی ٹیم کے ساتھ کام کررہی ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ حیران کن بات یہ تھی کہ فلم کی کاسٹ میں شامل فنکاراورٹیم میں شامل تکینکی لوگ بہت پروفیشنل تھے جس کے کام نے مجھے بہت متاثرکیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ان دنوں میں فلم کی پروموشن کیلیے پاکستان میں ہوں اورمختلف مقامات پرپہنچتے ہی جس طرح سے عوام نے ہماری حوصلہ افزائی کی اوررسپانس دیا، اس کوہمیشہ یاد رکھوں گی۔ مجھے یہاں آکر یہ اندازہ ہوگیا ہے کہ پاکستانی عوام تفریح کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ہمیشہ سے ہی فلم لوگوں کی سب سے پسندیدہ اورسستی تفریح رہی ہے تاہم آج کے دورمیں بھی اگردیکھا جائے توفلم ہی وہ واحد ذریعہ ہے، جولوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لاتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نایاب خان نے کہا کہ مجھے سلوراسکرین پرکام کرنا پسند ہے۔ پاکستان میں اس پروجیکٹ کے بعد بہت سے نئے پروجیکٹس کی آفرز کا سلسلہ جاری ہے، لیکن فی الوقت میری تمام ترتوجہ اسی فلم پرمرکوز ہے۔ مگرکوئی اچھا پروجیکٹ ملا توضرورکام کرونگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔