سعودی عرب میں عید الفطر کی 10 تعطیلات کا اعلان، شاہ سلمان نے منظوری دے دی

خبر ایجنسی  جمعرات 7 جون 2018
تمام ادارے اتوار10شوال بمطابق 24 جون کو کھلیں گے۔فوٹو:فائل

تمام ادارے اتوار10شوال بمطابق 24 جون کو کھلیں گے۔فوٹو:فائل

مکہ مکرمہ:  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کی تعطیلات 10شوال تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔

عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے تمام سرکاری اداروں کے سول اور عسکری ملازمین کی سہولت اور آسانی کیلیے عید الفطر کی تعطیلات بڑھاتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ادارے اتوار10شوال بمطابق 24 جون کو کھلیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔