بغداد کی مسجد میں دو بم دھماکوں میں 18 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک / رائٹرز  جمعرات 7 جون 2018
دھماکے اس وقت ہوئے جب اسلحہ اور گولہ بارود کو ایک گاڑی میں رکھا جارہا تھا فوٹو : رائٹرز

دھماکے اس وقت ہوئے جب اسلحہ اور گولہ بارود کو ایک گاڑی میں رکھا جارہا تھا فوٹو : رائٹرز

 بغداد: عراقی دارالحکومت کی مسجد کے اسلحہ خانے میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ایک مسجد کے اسلحہ خانے میں دو بم دھماکوں کے دوران 18 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال  منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق صدر سٹی ڈسٹرکٹ میں دھماکے اس وقت ہوئے جب اسلحہ اور گولہ بارود کو ایک گاڑی میں رکھا جارہا تھا۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ مسجد کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سیکورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔