- وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
- بیلہ میں طوفانی بارشیں، سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی
- برفانی تودہ گرنے سے بھارتی فوجی ہلاک، 5 اہلکار لاپتہ
- گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو شکست دے کرایونٹ میں جیت کی ہیٹرک کرلی
- وزیراعظم ہاؤس کی عمارت کویونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا
- پاک بھارت کشیدگی؛ پشاور کے تاجروں کا بھارتی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان
- سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کردیا
- حکومت کوانتخابی دھاندلی معاملے سے بھاگنے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری
- پی آئی اے نے تھیلسیمیا کے 2 مریض بچوں کی پائلٹ بننے کی خواہش پوری کردی
- جیل میں قیدی کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے جواب مانگ لیا
- سعودی ولی عہد کا دورہ بھارت؛ مودی سرکار پاکستان کے خلاف حمایت حاصل کرنے میں ناکام
- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- ہم نے خود کو نہ بدلا تو حالات مزید خراب ہوں گے، وزیراعظم
- سراج درانی کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، فواد چوہدری
- اپوزیشن کو ہر حکومتی عمل میں جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے، وزیر خزانہ
- پاکستان معاشی بحران سے کامیابی سے نکل رہا ہے،وزیراعظم
- غصہ
- نئے پنجاب میں پولیس نے 8 سالہ بچے پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے
- نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کا فیصلہ محفوظ
- بھارتی جیل میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں پاکستانی قیدی قتل
آج کل شوبز میں ریٹنگ بڑھانے اور پیسہ کمانے کا سلسلہ عروج پر ہے، آمنہ الیاس
نصیرالدین شاہ کے ساتھ کام کرنا اعزاز سے کم نہ تھا، فلم میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا، ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو۔ فوٹو : فائل
لاہور: اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں شوبز کے مختلف شعبوں میں ریٹنگ بڑھانے اورپیسہ کمانے کے سلسلہ عروج پرہے۔
’’ ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ موجودہ دورمیں شوبز کے مختلف شعبوں میں ریٹنگ بڑھانے اورپیسہ کمانے کے سلسلہ عروج پرہے لیکن کوئی بھی اس بات پرتوجہ نہیں دیتا کہ جوکام اچھا اورمعیاری ہوتا ہے، اس کوسب پسند کرتے ہیں۔
آمنہ الیاس نے کہا کہ اگردیکھا جائے توآج کے سپر اسٹارزبھی توکبھی نئے فنکارہوں گے۔ انہیں بھی توکسی نہ کسی نے موقع دیا ہوگا، لیکن آجکل اکثریت نئے نہیں بلکہ تجربہ کاراورمقبول ترین فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کوترجیح دیتی ہے، جوکہ میرے نزدیک درست نہیں ہے۔ کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ ناظرین ہمیشہ نئے چہرے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک ہی طرح کی ایکٹنگ اورچہروں کودیکھ دیکھ کراکثریت بورہوجاتی ہے۔ ایسے میں نئے چہرے پھرچاہے وہ ایکٹنگ میں ہوں یا تکنیکی شعبوں میں، اپنے آئیڈیاز اورصلاحیتوں کے ذریعے شائقین کومتاثرکرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ میں نے جب سلورسکرین پراداکاری کے جوہردکھائے توپہلا ہی تجربہ بہت شانداررہا۔ کیونکہ فلم بینوںکی جانب سے ملنے والا رسپانس بہت ہی اچھوتا تھا، جس کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔
آمنہ الیاس نے کہا کہ بالی وڈکے ورسٹائل اداکارنصیرالدین شاہ کے ساتھ کام کرنا توکسی بھی اعزاز سے کم نہ تھا۔ ای کطرف فلم میں کام کرتے ہوئے جہاں بہت کچھ سیکھا، وہیں فیشن کی دنیا میں اپنے تجربے کی بناء پرکچھ ایسا کام بھی کیا، جس کوبہت سراہا گیا۔ اسی لیے میں سمجھتی ہوں کہ نوجوانوں کوزیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔