- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
ڈھونڈسکو تو ڈھونڈلو! 50 ہزار ڈالر کی کرپٹو کرنسی ماؤنٹ ایورسٹ میں چھپادی گئی
ڈبلن: سوال و جواب کی مشہور آن لائن ویب سائٹ آسک ایف ایم نے حال ہی میں اپنی کرپٹو کرنسی ’اے ایس کے ٹی‘ جاری کی ہے اور اسے لوگوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے 50 ہزار ڈالر کرنسی کے ٹوکن ماؤنٹ ایورسٹ میں چھپا دیئے ہیں اور بہادر کوہ پیماؤں سے کہا ہے کہ وہ اسے ڈھونڈ نکالیں تو یہ کرنسی ان کی ہوگی۔
آسک ایف ایم اس وقت دنیا بھر میں یاہو آنسر اور کورا سے بھی بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔ اب اس کمپنی نے اپنی کرپٹو کرنسی جاری کی ہے۔ اس کی تشہیر کےلیے انہوں نے ایورسٹ کی چوٹی پر ہزاروں ڈالر کرنسی کے ٹوکن چھپا دیے ہیں تاکہ لوگ ہمت کرکے ان کے مالک بن سکیں، یہ رقم ایورسٹ کے مختلف مقامات پر دفن کی گئی ہے۔
آسک ایف ایم کی ایک تشہیری ویڈیو میں پیغام دیا گیا ہے کہ اگر آپ بہادر ہیں تو جائیں اور کرنسی ڈھونڈ نکالیں۔ تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ کرنسی چھپانے اور اس ویڈیو کی تیاری میں ایک فرد کی جان جاچکی ہے اور اب وہ متنازع طور پر دیگر لوگوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ اس خطرے والے کام میں کود پڑیں۔
خدشہ ہے کہ اس لالچ میں کوہ پیمائی سے نابلد افراد بھی کود پڑیں گے اور رقم کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالیں گے۔
آسک ایف ایم نے یوکرین کے تین کوہ پیما اور دو رضا کاروں کو ویڈیو کے لیے پہاڑ پر بھیجا تھا جن میں سے ایک کوہ پیما ہلاک ہوگیا تھا اور کمپنی نے اس کا اعتراف بھی نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایورسٹ ایک خطرناک چوٹی ہے جہاں اب تک درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔