پارلیمانی بورڈ میں بطور کارکن انٹرویو دیا، ایسا صرف ن لیگ میں ہی ممکن ہے، مریم نواز

خبر ایجنسی  پير 11 جون 2018
مریم نواز نے شہباز شریف کے انٹرویو کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ فوٹو: فائل

مریم نواز نے شہباز شریف کے انٹرویو کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈکے سامنے حمزہ شہباز اور انھوں نے بطورکارکن اور امیدوار انٹرویو دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے بتایاکہ انھیں انٹرویو دے کربہت خوشی ہوئی،پارلیمانی بورڈ نے پارٹی صدر شہبازشریف کا بھی انٹرویوکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا صرف مسلم لیگ ن میں ہی ممکن ہے جبکہ انھوں نے شہباز شریف کے انٹرویو کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔