ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچی تو روس جاؤں گا، فرنچ صدر کا اعلان

خبر ایجنسی  پير 11 جون 2018
میں نے کھلاڑیوں میں اعتماد دیکھا ہے، ہماری ٹیم ایونٹ میں شرکت کرنے نہیں بلکہ اسے جیتنے جارہی ہے، میکرون۔ فوٹو: فائل

میں نے کھلاڑیوں میں اعتماد دیکھا ہے، ہماری ٹیم ایونٹ میں شرکت کرنے نہیں بلکہ اسے جیتنے جارہی ہے، میکرون۔ فوٹو: فائل

پیرس: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تو پھر وہ انھیں سپورٹ کرنے کیلیے روس جائیں گے۔

ایمانویل میکرون نے ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلیے میرے تین الفاظ ہیں۔’’ اتحاد، کوشش اور اعتماد ‘‘ انھوں نے منگل کو ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا بھی دورہ کیا تھا، میکرون نے کہا کہ میں نے کھلاڑیوں میں اعتماد دیکھا ہے، ہماری ٹیم ایونٹ میں شرکت کرنے نہیں بلکہ اسے جیتنے جارہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔