خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور پی ٹی سی ایل میں معاہدہ

بزنس رپورٹر  منگل 12 جون 2018
سعدیہ منصور،غالب نشترنے دستخط کیے،بینک پی ٹی سی ایل ملازمین کوفنانسنگ سہولت دے گا۔ فوٹو: فائل

سعدیہ منصور،غالب نشترنے دستخط کیے،بینک پی ٹی سی ایل ملازمین کوفنانسنگ سہولت دے گا۔ فوٹو: فائل

 کراچی[: خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے درمیان پی ٹی سی ایل ملازمین کے لیے فنانس اسکیم شروع کرنے کی غرض سے معاہدے پردستخط ہوگئے ہیں۔ 

معاہدے کی رو سے خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو مختلف مالیاتی خدمات پیش کی ہیں جن میں ہونڈا پاکستان کے ذریعے موٹر سائیکل کی خریداری، تنخواہ پر قرض، ہیلتھ انشورنس، ڈپازٹ سائیڈ پروڈکٹ اور گھر بنانے کے لیے قرض شامل ہیں۔

غالب نشتر نے کہا کہ ایک اہم مالیاتی ادارے کی حیثیت سے خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے مختلف اداروںکے ساتھ مالیاتی سروسز کی فراہمی کے لیے شراکت داری کی ہے جس میں پاکستان پوسٹ پی ٹی وی، پشاور اور لاہور اور پرویڑنل ہائوسنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا شامل ہیں۔

پی ٹی سی ایل کے ساتھ اس خصوصی شراکت داری کا مقصد اپنی جدید مالیاتی خدمات کی سروسز کو وسیع کرنا ہے اور مجھے یقین ہے اس شراکت داری سے پی ٹی سی ایل کے ملازمین فائدہ حاصل کریں گے۔

سعدیہ منصور نے خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی سروسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی ایل کا مقصد ملازمین کے لیے ذمے دار قرضے کی سہولت اور مالیاتی منصوبوں تک آسان رسائی مہیا کرنا ہے کیونکہ ملازمین کے لیے فلاح و بہبود کی سہولتوں کی فراہمی کے عزم پر ہمارا پختہ یقین ہے۔

خوشحالی مائیکروفنانس بینک اور پی ٹی سی ایل کے درمیان یہ معاہدہ ایک ایسی حکمت عملی کا اقدام ہے جس سے دونوں اداروں کو اپنی سروسز کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اس کامیابی سے پاکستان میں ٹیلی کام اور مائیکروفنانس کے شعبوں کے درمیان طویل مدتی تعلقات فروغ پائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔